بھٹکل:17؍ڈسمبر (ایس او نیوز) ہماری فکر تعمیر ی اور مثبت ہے تو ہر طرف سے ہماری حوصلہ آفزائی ہوگی اگرہماری فکر اس کے برعکس ہے تو پھر ہماری مخالفت ہونی لازمی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آر این ایس اسپتال کے ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹر بھاسکر راؤ نے کیا۔
وہ یہاں مرڈیشور آر این ایس ودیا نکیتن اسکول کے سالانہ جلسہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ خود ہمارے میدان میں ہمیں کئی مرتبہ فتح اور شکست کا سامنا کرنا پڑتاہے، کئی بار ہار کرشاندار جیت حاصل کرنے والوں کو ہم نےدیکھا ہے، کامیابی حاصل نہ ہونے پر کامیابی کی طرف ہمیں راغب کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے، خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھیں تو اپنی منزل کو پانا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔
آراین ایس تعلیمی اداروں کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے نے پروگرام کی صدارت کی۔اعزازی مہمان کی حیثیت سے سالی گرام فلائنگ کائٹس اسکول کی پرنسپال ورشنی سندیش پائی ، آر این ایس اداروں کے جنرل مینجر منجوناتھ شٹی ، آر این ایس پی یو کالج کے پرنسپال مادھو پی اور صدر مدرس ڈاکٹر سریش شٹی موجود تھے۔
وندنارانے نے استقبال کیا ،گوتمی شیٹھ نے شکریہ ادا کیا اور سپریا اور شرتی نائک نے پروگرام کی نظامت کی۔ جلسہ کے بعد طلبا کی طرف سے ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔